لندن حملہ،ہلاک افراد کی یاد میں مسلم خواتین کا اظہار یکجہتی

خواتین ویسٹ منسٹر پل پر جمع ہوئیں، حجاب پہنے مسلم خواتین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی

پیر 27 مارچ 2017 11:46

لندن حملہ،ہلاک افراد کی یاد میں مسلم خواتین کا اظہار یکجہتی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں مسلم خواتین نے اظہار یکجہتی کیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلم خواتین ویسٹ منسٹر پل پر جمع ہوئیں، حجاب پہنے مسلم خواتین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنائی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرے میں شریک تمام خواتین باحجاب تھیں۔ مظاہرے میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :