سعودی عرب نے کویت سے مویشیوں کی درآمد پر عائد پابندی معطل کردی

پیر 27 مارچ 2017 11:49

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے کویت سے مویشیوں کی درآمد پر عائد پابندی معطل کردی۔ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق کویت سے گائے، بکریوں اور بھیڑوں کی درآمد پر پابندی کا عارضی طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ پابندی اقوام متحدہ کے مویشیوں کی صحت کے حوالے سے ادارے کی رپورٹ پر ختم کی جارہی ہے۔ادارے کے مطابق فی الوقت کویت کے مویشیوں میں منہ،پنجوں اور جلد کی بیماریوں کے کوئی اثرات نہیں۔

متعلقہ عنوان :