مصر:جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعشی ہلاک

دہشت گرد رفح اور العریش شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان فوج

پیر 27 مارچ 2017 12:26

مصر:جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعشی ہلاک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے قریب جزیرہ نما سینائ میں گھات لگا کر فوج پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا جزیرہ نما سینائ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھات لگا کر فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جزیرہ نما سینائ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں اور دیگر سامان کو تباہ کیا گیا ہے۔کرنل رفاعی نے بتایا کہ تازہ آپریشن کے دوران جزیرہ نما سینائ سے 22 مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد رفح اور العریش شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :