متحدہ عرب امارات میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے والے ڈرائیورز پر400 درہم جرمانہ عائدہوگا

پیر 27 مارچ 2017 12:29

متحدہ عرب امارات میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے والے ڈرائیورز پر400 درہم جرمانہ ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :متحدہ عرب امارات میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے والے ڈرائیوروں پرچارسو درہم جرمانہ عائدہوگا۔ گلف نیوز کے مطابق یواے ای فیڈرل ٹریفک کمپنی کے سربراہ جنرل محمد سیف الزفین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو اس صورت میں بھی جرمانہ عائد ہوسکتا ہے جب اس نے تو سیٹ بیلٹ باندھ رکھی ہو مگر دوسرے مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہ پہنی ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ”ہر مسافر کو انفرادی طور پر400 درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

(جاری ہے)

اگر مسافر نے سیٹ بیلٹ پہن رکھی ہوگی ، جب کہ باقی تین مسافروں نے نہیں پہنی ہو گی اس صورت میں ڈرائیور پر 1,200درہم جرمانہ عائد ہوگا ۔ ڈرائیور اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ باقی مسافروں نے سیٹ بیلٹس باندھ رکھی ہیں یا نہیں‘‘۔ان نئے قوائد وضوابط، جن میں ٹریفک کے کئی قوانین کی وضاحت ہے ،ان کا اطلاق یکم جولا ئی سے ہوگا۔ان نئے قوانین پرسرکاری طور پر لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زائد النیہان ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے دستخط کئے ہیں۔ ان نئے قوانین کے مطابق خلاف ورزی ہونے پر بھاری جرمانہ ، بلیک پوائینٹس اور یہاں تک کہ گاڑی ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :