حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

سعودی سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں کئی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ،حکام

پیر 27 مارچ 2017 12:41

حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نیسرحد پار یمن سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایران نواز حوثی باغیوں کو جوابی حملے میں پسپا کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کے ساحلی علاقے الخوبہ سے حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی فورسزنے ساحلی علاقے جبلی المدبع اور الغاویہ سمیت متعدد مقامات سے دراندازی کی کوشش کی مگر سعودی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حوثیوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ سعودی بارڈر فورسز نے دراندازی کرنے والے حوثی باغیوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔سعودی عسکری ذریعے کا کہنا تھا کہ فورسز نے سرحد پار سے اندر داخل ہونے کی متعدد کوششیں کیں مگر دشمن کو سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھنے سے قبل پسپا کردیا گیا۔ حوثی باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔