دبئی کے خاندان نے غریبوں کا ہاؤس رینٹ ادا کرنے کے لئے ایک ملین درہم رقم مہیا کردی

پیر 27 مارچ 2017 12:42

دبئی کے خاندان نے غریبوں کا ہاؤس رینٹ ادا کرنے کے لئے ایک ملین درہم ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :متحدہ عرب امارات کے مخیر حضرات اور اماراتی حکومت ہمیشہ ہی لوگوں کو حیران کرتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک حالیہ مثال نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔غیر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک اماراتی خاندان نے ایک ملین اماراتی درہم مہیا کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ یہ رقم ان افراد کو مہیا کرے گا جو کہ اپنی مالی حالت کے باعث اپنے گھر کا کرایہ نہیں ادا کر سکتے ہیں ۔یہ رقم مرحوم عبید الحیلو کے اسٹیٹ سے آئی ہے ۔ جس کے بعد دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے رینٹل ڈسپیوٹ سینٹر (آر ڈی سی ) قائم کردیا ہے جو مستحق افراد کے کیسز کی جانچ پڑتال کرے گا اور یہ رقم مستحق افراد میں تقسیم کردے گا۔

متعلقہ عنوان :