سعودی عرب میں رقم ٹرانسپورٹ کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو گولی مار کر زخمی کردیا،ڈاکو رقم لے کر فرار

پیر 27 مارچ 2017 12:51

سعودی عرب میں رقم ٹرانسپورٹ کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو گولی مار ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :رقم ٹرانسپورٹ کرنے والی کمپنی کے دوملازمین کو نامعلوم افرا د نے گولی مار کر شدید زخمی کردیا ، جس کے بعد وہ تمام رقم لے کر فرار ہوگئے ۔سعودی گزٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواذ المیمن کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں پولیس کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین افراد نے دن کے وسط میں رقم ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹرک کوریاض کے شمال میں واقع ضلع الرائید میں روکا ۔انہوں نے کمپنی ملازمین کو گولیاں ماریں اور ان سے 2 ملین سے زائد سعودی ریال کی رقم چھینی۔کمپنی کاعملہ شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچا دیا گیا۔

سعودی عرب میں رقم ٹرانسپورٹ کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو گولی مار ..