جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 دہشت گرد ہلاک

پیر 27 مارچ 2017 13:18

جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 دہشت گرد ہلاک
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے قریب جزیرہ نما سیناء میں گھات لگا کر فوج پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھات لگا کر فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعش کے دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں اور دیگر سامان کو تباہ کیا گیا ہے۔کرنل رفاعی نے بتایا کہ تازہ آپریشن کے دوران جزیرہ نما سیناء سے 22 مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد رفح اور العریش شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :