دبئی ٹریفک قوانین میں ہونے والی نئی ترامیم کے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ

پیر 27 مارچ 2017 14:24

دبئی ٹریفک قوانین میں ہونے والی نئی ترامیم کے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :دبئی میں حالیہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اس کا اعلان ٹریفک پراسیکیوشن کانسل کے سربرا ہ اور دبئی پولیس آپریشنز کے نائب کمانڈر ان چیف نے کیا ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا فیڈرل ٹریفک پراسیکیوشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ذمے کمیونٹی سروسز عائد کرنے کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔

یہ ترامیم پچھلے چار سال کی تحقیق کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں ۔ اس کا بنیادی مقصد اموات کی شرح میں کمی کرنا ہے ، اور انہیں ایک لاکھ افراد میں سے تین افراد کرنا ہے۔ان نئے ضوابط کے متعلق پولیس کے حکام آگہی مہم کا آغاز کریں گے اور عوام کو ان نئے قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لئے مائل کریں گے، تاکہ کم سے کم جانوں کا ضیاع ہو اور قوانین کی خلاف ورزی میں بھی کمی آئے۔

(جاری ہے)

کچھ کیسز میں یہ جرمانہ تین سو درہم سے زائدبھی لاگو ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ90 دن تک گاڑی ضبط کرنے کی سزا بھی عائد ہوسکتی ہیں۔ نمبر پلیٹ کے بغیرگاڑی ہونے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے پر 24 بلیک پوائنٹس عائد کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں سختی کی وجہ حادثات میں دن بدن ہونے والا اضافہ ہے۔یونائیٹڈ فیڈرل ٹریفک لا میں اب147 کے بجائے 114آرٹیکل ہیں کیونکہ کچھ قوانین کو یکجا کردیا گیا۔

اس ترمیم شدہ قانون کے بعد ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں کمی آئے گی۔ جوکہ ہر100,000افراد میں سے6.1 اموات سے کم ہوکر3 افراد کی اموات تک آجائے گی۔ 
ٹریفک کے نئے قوانین 
بنیادی مقصد: اموات کی شرح کم کر کے ہرایک لاکھ میں تین افراد کرنا ہے۔
بچوں کی خصوصی نشست ۔ 4 سال اور اس سے کم عمر بچوں کے لئے
سیٹ بیلٹس،تمام مسافرو ں کے لئے خصوصاً پچھلی نشست والے
فرنٹ سیٹ مسافر،کم ازکم 145سینٹی میٹرقد کا حامل ۔

اس کی عمر دس سا ل سے کم عمر نہ ہو
اوورسپیڈنگ کرنے والوں کے ساتھ ٹریفک پولیس کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کرے گی
جرمانہ اور نئی ترامیم 
بدترین خلاف ورزی : تین ہزار درہم جرمانہ + (90 یوم کے لئے گاڑی ضبط کرلی جائے گی)
نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی۔جرمانہ+ 24بلیک پوائنٹس 
سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی،انفرادی طور پر ہر مسافر بشمول بچھلی نشست پر موجود مسافر پر400 درہم جرمانہ عائد ہوگا
رفتار 60 کلومیٹر سے زائد ہونے کی صورت میں۔

2,000درہم جرمانہ + 30 یوم کے لئے گاڑی ضبط کرلی جائے گی+ 12 بلیک پوائنٹس 
کواڈ بائیکس / آروی ۔ 3,000 درہم جرمانہ + 30یوم کے لئے گاڑی ضبط کرلی جائے گی( رہائشی علاقوں یا ہائی ویز پر پکڑے جانے کی صورت میں )
سیٹ بیلٹس اور اوورسپیڈنگ پر عائد ہونے والا جرمانہ
 سیٹ بیلٹس پہنانا لازمی ہوگا، 4 سال سے کم عمر بچوں اور تمام مسافروں کے لئے ۔

ساتھ ہی ساتھ پچھلی نشست پر موجود مسافروں کو بھی سیٹ بیلٹس پہننا لازم ہوچکا ہے وگرنہ ڈرائیور پر 400 درہم کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔فرنٹ سیٹ مسافرکا قد کم از کم 145سینٹی میٹر ہونا چاہیے اور دس برس سے چھوٹا نہیں ہونا چاہیے ۔
 سیٹ بیلٹ کے نئے قوانین کا اطلاق یورپی ممالک میں ہونے والی تحقیق اور اسٹڈیز کے بعد کیا گیا ہے ، جس کے بعد سڑک پر ہونے والے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

مثال کے طور پر سویڈن میں ٹریفک حادثات میں شرح اموات 100,000 میں سے 2 ہیں ۔ٹریفک قوانین تیز گاڑی چلانے والے پر بھی اپنا گھیراؤ تنگ کریں گے ۔جن کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد ہوگی ، انہیں 2,000 درہم جرمانہ عائد ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ اس گاڑی کو 30 دن کے لئے قبضے میں رکھا جائے گا۔اب متحدہ عرب امارات میں اوورسپیڈنگ ایک ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والا ایک برا جرم بن چکا ہے۔

کواڈ بائیکس اور دوسری تفریحی گاڑیوں کی صورت میں یہ جرمانہ 3,000 درہم جرمانہ ہوگا ، ساتھ ہی ساتھ اگر گاڑی رہائشی علاقوں یا ہائی ویز میں چلائی گئی تو30 دنوں کے لئے ضبط کر لی جائے گی۔میجر جنرل الزفین کا کہنا تھا فیڈرل ٹریفک کانسل کے اگلے اجلاس میں مینڈیٹری کمیونٹی سروس متعارف کروائی جائے جس میں اوورسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف ترامیم موجود ہوں گی۔کانسل ملک کی خطرناک ترین گلیوں کا دور بھی کرے گی جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کے واقعات پیش آئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوانین میں نئی ترامیم متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک ٹریفک پلین کے ساتھ ہم آہنگ ہیں ، اس سے روڈ سیفی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :