کیری لام بھاری اکثریت کیساتھ ہانگ کانگ کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو منتخب

لام نے 1133 میں سے 777 ووٹ حاصل کیے ،نئی چیف ایگزیکٹو کا تعلیمی اخراجات میں 644 ملین امریکی ڈالر اضافہ کا اعلان ،چینی مرکزی حکومت کی کیری لام کو ہانگ کانگ کی نئی چیف ایگزیکٹو منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 27 مارچ 2017 14:46

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کیری لام بھاری کثریت کے ساتھ ہانگ کانگ کی پانچویں چیف ایگزیکٹو منتخب ہو گئیں ،لام نے 1133 میں سے 777 ووٹ حاصل کیے ،، کیری لام نے منتخب ہوتے ہی تعلیم کے بجٹ میں 644 ارب امریکی ڈالر اضافے کا اعلان کر دیا ،چینی مرکزی حکومت کی کیری لام کو ہانگ کانگ کی نئی چیف ایگزیکٹو منتخب ہونے پر مبارکباد۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کیلئے انتخاب اتوار کو منعقد ہوا جس میں کیری لام ہانگ کانگ کی پانچویں چیف ایگزیکٹو منتخب ہو گئی ہیں انہوں نے 1133 میں سے 777 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل تاسانگ چھنوا نے 365اور وو کوک ہنگ نے 21 ووٹ حاصل کیے جبکہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے کیلئے صرف 600 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ یکم جولائی سے باقاعدہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گی اور وہ اس عہدے پر پہلی خاتون ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہانگ کانگ یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا اور اپنی زندگی سیاست کیلئے صرف کی اور 1980میں سوشل ویلفیر کے چیف کا عہدہ سنبھالا ۔ چین کے ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکائو اور ہانگ میں چینی مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیری لام کو ہانگ کانگ کی نئی چیف ایگزیکٹو منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ انتخاب متعلقہ قوانین کی روشنی میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے ۔

چینی حکومت کو امید ہے کہ کیری لام ہانگ کانگ کی عوام کو متحد کرتے ہوئے ایک ملک دو نظام کی پالیسی کے تحت ہانگ کانگ کی ترقی اور امن و استحکام کیلئے کوشش کریں گی ۔ چھن یو نو نے انتخاب کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں ہانگ کانگ کی عوام کے ساتھ ملکر نئے سفر کے آغاز کیلئے تیار ہوں میں نے الیکشن کے دوران بہت سے تجربات اور نئی چیزیں سیکھی ہیں ۔

انہوں نے کہا تعلیم نئے وسائل ،گھروں کے مسائل ااو نئے ٹیکس کے طریقہ کارحل کیلئے اہم شعبوں کے لوگوں سے بات کرے گی ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک ملک دو نظام اور ہانگ کانگ کی ترقی کو قائم رکھوں گی ۔ کیری لام نے تعلیم کے بجٹ میں 644 ملین امریکی ڈالر اضافے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا میں نئے منصوبے کیلے تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین سیبات کروں گی کہ اسے کس طرح لاگوکیا جا سکتا ہے ۔

لام نے کہا میں نے الیکشن کمپائن کے دوران محسوس کیا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی خواہشیات مضبوط ہیں اوران کی ہانگ کانگ کے ساتھ لگن ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں آئندہ پانچ سالوں میں سخت محنت کرنا ہو گی کیو نکہ مسائل کا حل آسان نہیں لیکن مجھے یقین ہے بات چیت سے اچھے ہانگ کانگ کی تعمیر کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :