ترکی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 22دہشتگرد مارے گئے ،ایک ترک فوجی ہلاک

پیر 27 مارچ 2017 15:54

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ترک میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران 22دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک فوجی ہلاک بھی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیل عوا میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جاری کاروائیوں میں ایک فوجی شہید ہو گیا ۔ پی کے کے کے دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے فوجی کو فوری طور پر حقاری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ ہو گیا ۔حقاری کے علاقے میں 25 مارچ سے جاری کاروائیوں میں ابتک 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :