بلوچستان،جیلوں اورکوئلہ کی کانوں میں ایڈز کی اسکریننگ جاری

پیر 27 مارچ 2017 15:56

بلوچستان،جیلوں اورکوئلہ کی کانوں میں ایڈز کی اسکریننگ جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں اورکوئلہ کانوں میں کی ایڈز کی اسکریننگ کا کام جاری ہے ۔نجی تی وی چینل نے بلوچستان صوبائی ایڈز پروگرام کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کوئٹہ اور تربت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 710 تک پہنچ چکی ہے اور مریضوں میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے، اعدادوشمار کے مطابق کوئٹہ میں 352مرد ،84 خواتین اور 25 بچے ، تربت میں 213 مرد اور25 خواتین اور 9 بچوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 24اضلاع میں عوام کو ایڈز کی تشخیص کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،کوئٹہ اور تربت میں 444 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ا نھوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں اورکوئلہ کانوں میں کی ایڈز کی اسکریننگ کا کام جاری ہے اور بڑی تعداد میں نئے ایڈز کے مریض سامنے آئے ہیں جنہیں مفت علاج معالجے کی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں سی ڈی 4 اور وائرل لوڈ مشین بھی نصب کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :