پوری دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی ارتھ آورمنایاگیا ،عوام موحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلہ کے لئے پرعزم

پیر 27 مارچ 2017 16:06

پوری دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی ارتھ آورمنایاگیا ،عوام موحولیاتی ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2017ء) :سعودی عرب کے کئی شہروں بشمول جدہ اور مدینہ میں بروز ہفتہ ارتھ آور منایا گیا ۔ سعودی حکام نے ورلڈ وائلڈ لائف کی جانب سے دس سال قبل اٹھائے جانے والے اقدام کی پیروی کی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے کے دوران عوام کو لائٹس بند کرنےکی ہدایات دیں۔سعودی حکام نے بروز ہفتہ گھریلو صارفین اور تجارتی مراکز کوایک گھنٹہ بتیاں بجھانے کاکہا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سب سے پہلے جدہ میونسپلٹی نے عوام کو لائٹس بند رکھنے کا کہا۔ اس موقع پر آرکیٹکچرل مونومینٹ کی لائٹس بھی آف رہیں ۔جس کے بعد ایک گھنٹے کے لئےملک تاریکی میں ڈوب گیا۔واضح رہے کہ دس سال قبل موحولیات کی غرض سے ورلڈ وائلڈ لائف نے پوری دنیا میں ارتھ آور بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ورلڈ وائلڈ لائف سے یکجہتی کرتے ہوئے ہی سعودی حکومت نے عوام کو ارتھ آور منانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر مختلف مالزاور شاپنگ سینٹرز پر موجود عوام بے حد خوش تھے۔وہ موحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم تھے۔
پوری دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی ارتھ آورمنایاگیا ،عوام موحولیاتی ..

متعلقہ عنوان :