افغانستان، سکیورٹی فورسز نے کار بم ناکارہ بنا دیا

پیر 27 مارچ 2017 16:36

افغانستان، سکیورٹی فورسز نے کار بم ناکارہ بنا دیا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کار بم ناکارہ بنا دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ صوبہ زردک کے ضلع سید آباد میں سکیورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کیا اور ایک کار بم کا سراغ ملنے پر اسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان اس کار کو دارالحکومت کابل سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر دہشتگردانہ حملے کے لئے اس کار کو استعمال کرنا چاہتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :