2018 میں قومی گرڈ میں11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی ،شوکت عزیز بھٹی

سی پیک کے تحت چین پاکستان میں صنعتیں لگا رہا ہے، رکن پنجا ب اسمبلی

پیر 27 مارچ 2017 16:36

2018 میں قومی گرڈ میں11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی ،شوکت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ 2018ء تک قومی گرڈ میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں صنعتیں لگا رہا ہے، چین میں لیبر مہنگی ہے اور پیداوار اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں صنعت لگا کر چین اپنے پیداواری اخراجات کم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے جتنے بھی منصوبے چل رہے ہیں ان میں نصف سے زائد پاکستانی انجینئرز اور مزدور کام کر رہے ہیں۔ اپنے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کروانے کے لئے چینی انجینئرز اور ورکرز دن رات کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تین سال پہلے محض ایک کاغذ کا ٹکڑا تھا جس پر آج عمل درآمد ہو رہا ہے، اگر ہم نے 2030ء تک اس کے مختلف اہداف کو حاصل کرلیا تو پاکستان اس خطے کے اندر کلیدی اہمیت کا حامل ملک بن جائے گا۔