سعودی عرب میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ ، سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکار زخمی، 2ملین سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

پیر 27 مارچ 2017 17:10

سعودی عرب میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ ، سکیورٹی کمپنی کے دو ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سعودی عرب میں نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا اور ان سے 2ملین سے زائدکی نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز ال مایئمن کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ضلع ال رعد میں تین مسلح ڈاکوئوں نے سکیورٹی کمپنی کے کیش سے بھرے ہوئے ٹرک کو روک کر اس سے 2 ملین سے زائدکی رقم لوٹ لی جبکہ ان کی فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کے دو اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔