گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے چاہئیں ، اس کا ہرگزمطلب نہیں کہ ریاست جموںوکشمیر کو تقسیم کر دیا جائے، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسے سی پیک پر جو کشمیر کو تقسیم کرنے کا باعث بنے،ہم بھوکے ننگے رہ سکتے ہیں لیکن تقسیم کشمیر قبول نہیں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدکاپریس کانفرنس سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے چاہیے لیکن اس کا ہرگزمطلب نہیں کہ ریاست جموںوکشمیر کو تقسیم کر دیا جائے،سبکدوش ہونے والے صدرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسے سی پیک پر جو کشمیر کو تقسیم کرنے کا باعث بنے۔

ہم بھوکے ننگے رہ سکتے ہیں لیکن تقسیم کشمیر قبول نہیں۔پیر کو دونوں راہنما نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور ،سینئرنائب صدر پرویز اشرف اور ڈپٹی سیکریٹری اطلات شیاہین ڈار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومت تقسیم کشمیر کی طرف بڑھ رہی ہے،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر پر موقف کمزور ہوگا. گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے چاہیے لیکن اس کا ہرگزمطلب نہیں کہ کشمیر کو تقسیم کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خود کنفیوژن کا شکار ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کررہے ہیں،نومنتخب صدر نے پارٹی صدر منتخب کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر بنانے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں اور کہا کہ پیپلزپارٹی کو اب نئی پیپلزپارٹی بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی مظالم پر صرف مذمتی بیانات کافی نہیں ،بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد لائی جائی.اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی نئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ہم پاکستان کو سیاسی قبلہ سمجھتے ہیں،کشمیری پاکستان کے جھنڈے میں قبر میں جارہے ہیں،اانہوں نے کہا کہ کہ کشمیر کو نکال دیں تو پاکستان پاکستان نہیں رہتا،میاں نواز شریف کاروباری آدمی ہیں،جہاں کاروبار اچھا ہوگا وہ ان کا دیس ہوگا.سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم لعنت بھیجتے ہیں سی پیک پر جس سے کشمیر تقسیم ہو،ہم بھوکے ننگے رہ سکتے ہیں لیکن ہمیں قبول نہیں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے ،اپنی رائے ہم پرمسلط نہ کی جائے ،کیا یہ لوگ کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں(ع ع)

متعلقہ عنوان :