Live Updates

دہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچا کر ہی دم لینگے ،ْوزیر اعظم نواز شریف

تک ملک میں بے چینی اوراضطراب تھا ،ْ اب ایک نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْدہشتگردی کی وجہ سے کراچی میں کوئی غیر ملکی آنے کیلئے تیار نہیں تھا ،ْ اب پھر غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ کراچی آرہے ہیں ،ْ کراچی ترقی کریگا تو پاکستان پھلے پھولے گا ،ْ سی پیک کے فائدے پورے ملک کو پہنچ رہے ہیں ،ْ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے مکمل طورپر بے روز گاری ،ْ غربت ،ْ جہالت کا خاتمہ ہوگا ،ْ ملک میں اٹھارہ ،ْ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ْ دہشتگردی عروج پر تھی ،ْ عوام کو حکمرانوں سے سوال کر ناچاہیے کہ آپ نے پاکستان کی کیا حالت کر دی ،ْ خدانخواستہ ہم ایمر جنسی اقدامات نہ کرتے تو آج پاکستان کامعاشرتی اور اقتصادی طورپر بہت برا حال ہوتا ،ْور کرز کنونشن سے خطاب حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان ،ْ عوام کو ہیلتھ کارڈ اور میٹرو بس کی خوشخبری جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی ،ْ اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی حیدر آباد میں جلد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا ،ْانٹر نیشنل سطح کا ائیر پورٹ بنے گا

پیر 27 مارچ 2017 18:07

دہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچا کر ہی دم لینگے ،ْوزیر اعظم نواز شریف
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچا کر ہی دم لینگے ،ْ 2013تک ملک میں بے چینی اوراضطراب تھا ،ْ اب ایک نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْدہشتگردی کی وجہ سے کراچی میں کوئی غیر ملکی آنے کیلئے تیار نہیں تھا ،ْ اب پھر غیر ملکی سرمایہ کاری دوبارہ کراچی آرہے ہیں ،ْ کراچی ترقی کریگا تو پاکستان پھلے پھولے گا ،ْ سی پیک کے فائدے پورے ملک کو پہنچ رہے ہیں ،ْ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے مکمل طورپر بے روز گاری ،ْ غربت ،ْ جہالت کا خاتمہ ہوگا ،ْ ملک میں اٹھارہ ،ْ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ْ دہشتگردی عروج پر تھی ،ْ عوام کو حکمرانوں سے سوال کر ناچاہیے کہ آپ نے پاکستان کی کیا حالت کر دی ،ْ خدانخواستہ ہم ایمر جنسی اقدامات نہ کرتے تو آج پاکستان کامعاشرتی اور اقتصادی طورپر بہت برا حال ہوتا ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے جوش و جذبے کی تعریف کر نے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،ْ دل کی گہرائیوں سے آپ کو سلام پیش کررہا ہوں ،ْمیرا سلام قبول کیجئے ۔وزیراعظم نے کہاکہ حیدر آباد آتے ہوئے راستے میں میں نے دیکھا کہ بہت سارے نو جوان اور میری بہنیں واپس جارہی ہیں یہاں کافی لوگ جمع ہوئے تھے اور آہستہ آہستہ واپس جارہے تھے وہ جوش و جذبے کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے واپس جانا پڑا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ میں پھر حیدر آباد آئونگا اور ان کو ضرور ملونگا اور دل کی باتیں کرونگا یہ جوش و جذبہ ٹھٹھہ ،ْ بلوچستان ،ْ پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھا ہے ،ْآپ کا جوش وجذبہ مثالی ہے جس پر حیدر آباد والوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان تبدیل ہورہاہے ،ْاللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْ 2013تک پاکستان کا برا حال تھا اور ہر طرف بے چینی تھی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشتگردی قدم جماکر بیٹھی ہوئی تھی ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ،ْکراچی دہشتگردی کا شکار تھا آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کراچی میں امن اور سکون ہے ،ْلوگ کراچی میں کاروبار کررہے ہیں ،ْمزدور چین اور سکون کے ساتھ کام کررہا ہے ،ْ لوگ خوفزدہ نہیں ہیں ،ْحیدر آباد بھی کراچی کا ہمسائیہ شہر ہے ،ْحیدر آباد میں دہشتگردی کو ختم کیا ہے ،ْ پاکستان کے اندر سے دہشتگردی کو ختم کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی آگے آگے بھاگ رہی ہے ہم دہشتگردی کی کمر توڑ چکے ہیں ،ْہمارا عزم بڑا پختہ ہے ہم اس کو ختم کئے بغیر دم نہیں لینگے ،ْدہشتگردی کو آخری سانسوں تک پہنچائیں گے اور ختم کر کے دم لینگے انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بھی دہشتگردی کا راج تھا آج اللہ کے فضل وکرم سے بلوچستان پر امن ہے ،ْ ترقی کی طرف گامزن ہے ،ْبلوچستان کے اندر بھی تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک کے فائدے پورے ملک کوپہنچ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں ،ْانشاء اللہ پاکستان سے مکمل طورپر بے روز گاری ،ْ غربت ،ْ جہالت کا خاتمہ ہوگا ،ْ تعلیم عام ہوگی ،ْ علاج و معالجہ عام ہوگا ،ْ جگہ جگہ کالج اور یونیورسٹیاں بنیں گی انشاء اللہ حیدر آباد بھی پاکستان کے ان شہروں کی فہرست میں شامل ہو جائیگا جہاں اچھے ہسپتال ،ْ بنیں گے ،ْ انڈسٹری لگے گی ،ْ اکنامک زون بنیں گے انہوںنے کہا کہ حیدر آباد میں موٹر وے بن رہا ہے ،ْیہ موٹر وے پہلا کیوں نہیں بنایا گیا ،ْمشرف کی حکومت میں نہیں بنایا گیا اور پھر پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس زمانے میں موٹر وے کیوں نہیں بنی ،ْ یونیورسٹی کیوں نہیں بنی ،ْ ہیلتھ کارڈ کیو ں نہیں دیئے گئے ۔

انہوںے کہاکہ یہاں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ،ْ پینے کا صاف پانی نہیں ،ْسکول نہیں ہیں ،ْ ہسپتال نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ کراچی میں جاتا ہوں تو کوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوتے ہیں ،ْدھول ہی دھول نظر آتا ہے مجھے افسوس ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ میں کراچی میں پڑھتا رہا ہوں ،ْچار ماہ کے کورس کیلئے لاہور سے کراچی آیا ،ْ اس وقت کراچی پر امن تھا پر سکون تھا صاف ستھرا شہر تھا دنیا کراچی آتی تھی کیا وجہ ہے ،ْکراچی دنیا سے کیو ںکٹ گیا ہے کراچی میں دہشتگردی عروج پر تھی کوئی غیر ملکی کراچی آنے کیلئے نہیں تیار نہیں تھا آج پھر دوبارہ آرہے ہیں کراچی میں کاروباری لوگ ملتے ہیں ،ْپہلے کراچی کے لوگ دبئی میں جا کر ملا کرتے تھے آج پھر وہ کراچی آرہے ہیں ان کااعتماد بحال ہوا ہے مجھے یقین ہے کہ پاکستان جب ترقی کے مزید منازل طے کریگا تو کراچی بہتر ین شہر بن جائیگا ،ْکراچی پاکستان کی شہ رگ ہے کراچی ترقی کریگا تو پاکستان ترقی کریگا پورا ملک پھلے پھولے گا ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ جب موٹر وے کا منصوبہ شروع کیا تھا ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ موٹر وے ملتان جائیگا ،ْ حیدر آباد جائیگا اور کراچی جائیگا اس زمانے میں میرا خواب تھا ،ْ1999کے بعد آج 2017آگیا ہے ایک انچ موٹر وے آگے نہیں بنی ،ْکسی نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں ،ْپاکستان پر حکمرانی کر نے والوں نے پاکستان کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے ،ْجو بجلی کا حال پاکستان میں ہوا مجھے نہیں پتہ کہ ایسا کسی اورملک میں ہوا ہو ،ْ انہوںنے کہاکہ بجلی کی حالت اتنی خراب تھی کہ نہ مزدور چین سے سو سکتا ہے ،ْ نہ کاشتکار ٹیوب ویب چلا سکتا ہے ،ْ نہ مزدور کام کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار کر سکتا ہے اور ملک میں بجلی نا پید ہوگئی ،ْخدانخواستہ ہم ایمر جنسی اقدامات نہ کرتے تو آج پاکستان کا معاشرتی اور اقتصادی طورپر بہت برا حال ہوتا ،ْ ہم نے اپنا فرض سمجھا ہے یہ سوالات آپ کو حکمرانوں سے پوچھنے چاہئیں ان سے کہنا چاہیے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے حکمران بنایا ،ْآپ نے پاکستان کی حالت کیا کر دی ہے یہ جائز سوال ہے سب کو پوچھنا چاہیے انہوںنے کہاکہ 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کوکم کر دیا ہے اور اگلے سال انشاء اللہ ختم کر دینگے ۔

انہوںنے کہاکہ جب لوگ ووٹ مانگنے آتے ہیں تو پاکستانی عوام کو پوچھنا چاہیے کہ آپ نے کونسے پاکستان کے معاملے ٹھیک کئے ہیں اس کے بعد پھر ووٹ کا فیصلہ کر نا چاہیے کہ ووٹ کا کون حق دار ہے انہوںنے کہاکہ بجلی کا معاملہ ہم ٹھیک کررہے ہیں ،ْ موٹر وے کراچی سے حیدر آباد پہنچ رہی ہے اور یہ چھ رویہ سڑک بن رہی ہے جو پاکستان کی ایک بہترین سڑک ہے یہ حیدر آباد سے سکھر جائیگی اور پھر سکھر سے ملتان جائیگی اور پھر یہ موٹر وے لاہور پہنچے گی انہوںنے کہاکہ موٹر وے بننے کے بعد لوگ صبح کا ناشتہ حیدر آباد میں کیا کرینگے ،ْ دوپہر کی چائے لاہور میں پئیں گے اور کھانا اسلام آباد کھائینگے جبکہ عشاء کی نماز پشاور پڑھیں گے انہوںنے کہاکہ پورے ایک دن میں آپ پاکستان کے شہروں میں پہنچیں گے یہ کوئی چوٹی بات ہے یہ کام ہمارے دور سے پہلے ہوناچاہیے یہ نہیں ہوا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں بہت سڑکیں بن رہی ہے ،ْ کوئٹہ سے گوادر ،ْ پشاور اور مانسہرہ کی طرف سڑکیں ہی سڑکیں بن رہی ہے پاکستان کا اندرونی نقشہ تبدیل ہورہا ہے پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان کا دنیا میں نام ہوگا انہوںنے کہاکہ حیدر آباد کے مسائل سے اتفاق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نواز شریف جو بات کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بجلی اور سوئی گیس ملے گی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا اور حیدرآباد کے عوام کو ہیلتھ کارڈ اور میٹرو بس کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی۔وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات