کوئٹہ میں بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہیں ہو سکا ،عبدالرزاق خلجی

بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیا،آبی ماہر

پیر 27 مارچ 2017 18:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) حکومت بلوچستان کے آبی ماہر عبدالرزاق خلجی نے کہا کہ کوئٹہ میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا ہے ،تاہم صوبے کی زراعت پر ان بارشوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی، جس کی وجہ سے ان کے اثرات زیرزمین پانی پر زیادہ نہیں پڑے ہیں،بلکہ زمین میں پانی جانے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیاعبدالرزاق خلجی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے مثبت اثرات زراعت پر ہوئے ہیں ،باغات اور کھیتوں میں بارشوں کی وجہ سے ٹیوب ویل کی مدد سے زیادہ پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑی

متعلقہ عنوان :