ساہیوال :مسافر بس رکشہ اور موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی ، تین لڑکیاں جاں بحق ، دس شدید زخمی

زخمی ہسپتال منتقل ،چار کی حالت نازک،پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

پیر 27 مارچ 2017 18:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ساہیوال لاہور روڈ پر یوسف والا کے قریب یو ٹرن پر موٹر سائیکل رکشہ پر تیز رفتار بس چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں تین لڑکیاں جاں بحق اور دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ماں بیٹے سمیت چار کی حالت نازک ہے۔ بس ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسف والا سے ایک موٹر سائیکل رکشہ نمبر 8274ایف ڈی پی قریبی چکوک کی طرف سواریاں لوڈ کرکے جا رہا تھا کہ یو ٹرن پر ایک تیز رفتار بس 9394ایل ای ایس موٹر سائیکل رکشہ پرچڑھ گئی جس کے نتیجہ میں ایک 12سالہ لڑکی لبنہ ، 20سالہ لڑکی اقبال بی بی اور 11سالہ لڑکی نامعلوم جاں بحق جبکہ نجمہ 30سالہ ، گلزاراں 30سالہ ، احمد شہزاد 10سالہ ، طیبہ 10سالہ، سلیمہ 30سالہ، اسکا 4سالہ بچہ انیس ، صوبیہ 23سالہ ، عبدالکریم25سالہ، عبدالمجید 65سالہ، امین55سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ در ج کر کے بس ڈرائیور محمد شریف کو گرفتار کر لیا ہی