فیصل آباد، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا ،سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر تشدد‘ وردیاں پھاڑ دی

ساہیانوالہ پولیس نے 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 27 مارچ 2017 18:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا ،سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر تشدد‘ وردیاں پھاڑ دی‘ ساہیانوالہ پولیس نے 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ‘ آن لائن کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 142 ر ب میں سعید وغیرہ 16 افراد ارشد کی شادی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے‘ شہری کی اطلاع پر ساہیانوالہ پولیس کے سب انسپکٹر مقصود اور کانسٹیبل امتیاز موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور تشدد کے ساتھ ساتھ وردیا پھاڑ دی جبکہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :