حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

سعودی سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں کئی باغی ہلاک اور زخمی

پیر 27 مارچ 2017 19:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار یمن سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایران نواز حوثی باغیوں کو جوابی حملے میں پسپا کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کے ساحلی علاقے الخوبہ سے حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔سعودی بارڈر فورسز نے دراندازی کرنے والے حوثی باغیوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔