امریکہ،سنسناٹی نائٹ کلب میں فائرنگ، حملہ آوروں کی تلاش جاری

پیر 27 مارچ 2017 19:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) امریکی شہر سنسناٹی کی پولیس ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتوار کی علی الصبح اس پرتشدد واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ یہ کارروائی دو مسلح افراد نے سرانجام دی تھی جبکہ بعد ازاں وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی عمل کے دوران ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :