مریدکی, محترمہ فاطمہ جناح ویمن سینئر کرکٹ چیمپئن شپ ایبٹ آباد اور فیصل آباد ریجن کی جیت

پیر 27 مارچ 2017 19:12

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) بارہویں محترمہ فاطمہ جناح ویمن سینئر کرکٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی روز لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں کھیلے جانے والے میچوں میں ایبٹ آباد اور فیصل آباد ریجن نے مخالفین کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے دوچار کر دیا۔50اووروں پر مشتمل پہلے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر ان کی ٹیم ایبٹ آباد کی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19.2اووروں میں صرف53رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

صائمہ ملک 22رنز بنا کر نا قابل شکست رہیں مگر ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔ ایبٹ آباد کی طرف سے گل پری اور رباب اختر نے تین تین جبکہ مدیحہ گل نے دو اور سعدیہ بی بی، فاخرہ نایاب نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جواب میں ایبٹ آباد نے مطلوبہ حدف دو وکٹوں کے نقصان پر 13ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

ثناء مقبول24اور سعدیہ بی بی11رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں جبکہ آؤٹ ہونے والوں میں رباب اختر10اور عائشہ نسیم نی7رنز بنائے۔رباب اختر کو آل راؤنڈ کارکردگی پر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اس میچ میں مس ثمن ذو الفقار میچ ریفری، سمیرا آفتا ب اور جعفر حسین نے امپائرنگ جبکہ سجاد الحسن نے آفیشل سکورر کے فرائض سر انجام دیئے۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے مقررہ 50اووروں میں267رنز بنائے جس کے جواب میں حیدر آباد کی ٹیم صرف97رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس میچ میں انعام اللہ نے میچ ریفری، صغیر احمد اور عافیہ امین نے امپائرنگ جبکہ وارث بشیر نے سکورر کے فرائض سر انجام دیئے۔