سویڈن ،علیحدگی پر شادی شدہ جوڑے کو رقم واپس کردیں گے،ہوٹل مالک

ہمارے ہوٹل میں قیام کرنے والا جوڑاسال میں علیحدگی اختیارکرے گا تواسے اداکیاگیا کرایہ واپس کردیں گے،ترجمان

پیر 27 مارچ 2017 19:31

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سویڈن میں ہوٹل کے معروف گروپ کنٹری سائیڈ نے اپنی نئی پیش کش میں کہا ہے کہ اٴْس کے کسی بھی مقام پر قیام کرنے والا شادی شدہ جوڑا اگر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے پہلے ہی سال علیحدہ ہو جاتا ہے تو اٴْسے معاوضہ واپس کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ کی ترجمان اینا میڈسن نے کہاکہ اس پیش کش کا مقصد "زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وقت گزر جانے سے قبل تعلقات کی اہمیت باور کرانا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کو ادا شدہ معاوضے کی واپسی کے لیے شوہر اور بیوی کا ایک ہی بکنگ نمبر ہونا ضروری ہے۔ ایک سال کے اندر طلاق ہو جانے کی صورت میں دونوں افراد ہوٹل کو آگاہ کر دیں جس کے بعد انہیں ہوٹل میں دو راتوں کے قیام کے اخراجات واپس کر دیے جائیں گے۔اس سلسلے میں شرط یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان قانونی طور پر شادی کا معاہدہ ہو اور دونوں نے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں قیام کیا ہو۔ہوٹل گروپ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش کش بہت سی شادیوں کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔سال 2014 میں سویڈن میں 47a ہزار شادیاں اور 24 ہزار طلاقیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :