بلغاریہ کے پارلیمانی الیکشن، یورپی یونین نواز پارٹی کامیاب

دائیں بازو کی طرف جھکاؤ والی اعتدال پسند پارٹی غرب نے 32.58 ،سوشلسٹ نے 26فیصد ووٹ لیے،الیکشن کمیشن

پیر 27 مارچ 2017 19:33

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) بلغاریہ کے پارلیمانی انتخابات میں یورپ نواز پارٹی’’غرب‘‘ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرکو مقامی میڈیا نے الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز منعقد ہوئے ان انتخات میں دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اس اعتدال پسند پارٹی نے 32.58 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ دوسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی ہے، جسے 26.8 فیصد ووٹ مل سکے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے تاہم غرب نے اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس یورپی ملک میں گزشتہ چار برسوں کے دوران یہ تیسرے الیکشن تھے۔