کورکمانڈر کراچی سے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی ملاقات

انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا، دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں،کورکمانڈرکراچی سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت شہر قائد کے حالات بدل رہے ہیں ، اب کراچی کی کھوئی ہوئی رونقیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ، شہری کے امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے، زبیرطفیل

پیر 27 مارچ 2017 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ شہر میں امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں لہذا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔ انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا، دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کی نمائندہ تنظیم ایف پی سی سی آئی کے صدرزبیرطفیل نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔۔اس موقع پر کور کمانڈرکراچی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو یقین دہانی کرائی کی شہر میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت شہر قائد کے حالات بدل رہے ہیں، ، اب کراچی کی کھوئی ہوئی رونقیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں، ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے ، انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)زبیرطفیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ، شہری کے امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی کے امن وامان کے حوالے سے تاجربرادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :