آل پارٹیز کانفرنس کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

انبیا ء کرام اور تمام مزاہب کے مقدسات کی بے حرمتی عالمی جرم قرار دی جائے،اے پی سی کامشترکہ اعلامیہ

پیر 27 مارچ 2017 20:10

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان علما کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انبیا ء کرام اور تمام مزاہب کے مقدسات کی بے حرمتی عالمی جرم قرار دی جائے ۔پیر کو اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔

وزارت داخلہ کے زیر اہتمام مسلم سفرا کانفرنس کے اعلامیہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیااور کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی رہنمائی میں اقدامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اپریشن ردالفساد کا دائرہ سائبر کرائم تک بڑھایا جائے۔گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے قانون سازی کی جائے۔

راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سر براہی کا خیر مقدم کیا گیا۔اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف اپریشن ردالفساد اور کاروائی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت زاہد محمود قاسمی نے کی جس میں پرو فیسرساجد میر، محمد احمد لدھیانوی، فضل الرحمان خلیل،اجمل وزیر اور دیگر رہ نماوں نے شرکت کی۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :