ملتان، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کو قتل کردیا

پیر 27 مارچ 2017 21:01

ملتان۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40سالہ محمد ریاض کو قتل کر دیا ، تفصیل کے مطابق رات اڑھائی بجے کے قریب تھانہ مظفر آباد کے علاقہ لابر موڑ موضع فتول پور میں کار سوار 3نامعلوم افراد نے چائے کے ہوٹل میں سوئے ہوئے 40سالہ محمد ریاض کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ، علاقہ مکینوں کے مطابق قتل ہونیوالا شخص گزشتہ کچھ سالوں سے چائے کا ہوٹل چلا رہا تھا ، پولیس تھانہ مظفر آباد نے واقع کی تحقیقات شروع اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ میںآپریشن شروع کر دیا ہے ، پو لیس کے مطابق قتل کی واردات کسی پرانی دُشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے ۔