میامی اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور کائی نشکوری کی چوتھے راؤنڈ میں رسائی

پیر 27 مارچ 2017 21:36

میامی اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور کائی نشکوری کی چوتھے راؤنڈ میں رسائی
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ سپین کے رافیل نڈال اور جاپان کے کائی نشکوری نے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ میامی اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں رافیل نڈال اور کوہل شرائبر مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

کوہل شرائبر نے پہلا سیٹ چھ صفر سے جیت کر سپینش سٹار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تاہم رافیل نڈال نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں شاندار ٹینس کھیلی اور کامیابی سمیٹ کر اگلے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے۔ دوسری جانب جاپان کے کائی نشکوری اور سپین کے فرنینڈو وارڈسکو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ کائی نشکوری نے چھ سات،سات چھ اور چھ ایک سے میچ اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :