ایل پی جی ڈسپری بیوشن پر عائد ٹیکس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ایل پی جی کی سپلائی پر کسی قسم کاکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایل پی جی کی سپلائی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے،درخواست گزار

پیر 27 مارچ 2017 22:15

ایل پی جی ڈسپری بیوشن پر عائد ٹیکس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ایل پی جی کی ڈسپری بیوشن پر عائد ٹیکس کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد وزارت پٹرولیم سی5اپریل تک جواب طلب کرلیا ے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جاوید خان نے موقف اختیار کیا کہ ایل پی جی کی سپلائی پر کسی قسم کاکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایل پی جی کی سپلائی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ۔

اوگرا نے قانون کے برعکس7.27ملین ٹیکس کا نوٹس بھجوادیا ہے انہوںنے عدالت کو بتایاکہ ٹیکس نوٹس اوگرا آرڈیننس 2002کے سلیکشن 21اور ایل پی جی رول2001کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا ایل پی جی کی سپلائی پر عائد ٹیکس نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ہے اور اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :