گلے سڑے نظام کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،زبیر احمد گوندل

خوشحال پاکستان کیلئے سینئر سراج الحق کی قیادت میں نوجوانوں کو منظم کیا جارہا ہے،صدر جماعت اسلامی یوتھ

پیر 27 مارچ 2017 22:30

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور کرپٹ سیاسی نظام سے چھٹکارے کیلئے جے آئی یوتھ پنجاب بھر میں انٹرا پارٹی یوتھ الیکشن کرائے گی دفتر جماعت اسلامی میں ڈی جی خان ڈویژن کے اُمرائے اضلاع اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہر ضلع میں آٹھ یونین کونسلوں میں الیکشن کرائے جائیں جبکہ الیکشن سے پہلے جے آئی یوتھ کی ممبر سازی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں یوتھ کا کردار بہت اہم ہوگا اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سینئر سراج الحق کی قیادت میں نوجوانوں کو منظم کیا جارہا ہے اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ قیادت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اس گلے سڑے نظام کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ کام نوجوانوں کی فالیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اجلاس میں امیر ضلع مظفر گڑھ عمر دراز فاروقی امیر ضلع لیہ چودھری منور حسین‘ ضلع ڈیرہ غازیخان کے نائب امیر شیخ عبدالستار رشید احمد اختر‘ منیر احمد کلاچی‘ چودھری عاصم گجر ایڈووکیٹ‘ جے آئی یوتھ کے ڈویژنل صدر شیخ حیدر فاروق‘ راجن پورکے جنرل سیکرٹری عبدالرشید زرگر‘ وقاص مجید خان‘ شہزادہ جہانگیر دستی‘ مہر مرید عباس‘ نعیم اللہ عاربی‘ احسان اللہ محسن‘ شیخ جاوید اقبال‘ سعد فاروق ‘ عمران گورائیہ اور دیگر نے شرکت کی۔