نارنگ منڈی,منہ کھر کاوبائی مرض پھیلنے سے دومویشی ہلاک درجنوںکی حالت تشویشناک محکمہ شفاء خانہ حیوانات کی جانب سے ویکسئن موجودنہ ہونے پر کسانو ں اور کاشتکاروںکا زبردست احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 مارچ 2017 22:32

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) یونین کونسل گھڑیال کلاں میں منہ کھر کاوبائی مرض پھیلنے سے دومویشی ہلاک درجنوںکی حالت تشویشناک ہوگئی محکمہ شفاء خانہ حیوانات کی جانب سے ویکسئن موجودنہ ہونے پر کسانو ں زمینداروں اور کاشتکاروںکا زبردست احتجاجی مظاہرہ حکومت ،ڈی سی شیخوپورہ اورمحکمہ لائف سٹاک سے فور ی سخت نوٹس لینے اورمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرنے والے زمہ دار ویٹرنری حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ متاثرہ مظاہرین نے بتایاکہ بھول چک،سلیم پورہ ،گھڑیال کلاں،گھڑیال خوردوگردونواح میںمویشیوں اور گائیوںمیں ایک ما ہ سے منہ کھرکاوبائی مرض شدت اختیارکرچکاہے اورسینکڑوںکی تعدادمیں کروڑوںروپے کے مویشی اور گائیں اس خوفناک مرض میںمبتلاہیں سلیم پور ہ اور بھول چک میںمنہ کھرکے مرض کے باعث لاکھوںروپے مالیتی دو مویشیوںکی ہلاکت نے زمینداروںکوہلاکررکھ دیاہے متاثرین نے روتے ہوئے بتایاکہ یہ واحد ہماراذریعہ آمدنی ہے جس سے ہماری روزی روٹی چلتی ہے اور مویشیوںکی بیماری کے باعث ہم فاقہ کشی کاشکار ہورہے ہیںروزانہ ہزاروں روپے کی ادویات بازار سے منگواناپڑرہی ہیں جبکہ گھڑیال کلاںکے واحد شفاء خانہ حیوانات میںطویل عرصہ سے مذکورہ مرض کی ویکسئن موجودنہ ہے ویٹرنری ڈاکٹرنے میڈیاکو بتایاکہ ویٹرنری حکام کودرجنوں بار ویکسئن ختم ہونے کی اطلاع دی جاچکی ہے لیکن ویکسئن نہ ہونے کی وجہ سے مرض بڑھتاجارہاہے متاثرہ کسانوںنے کہاکہ اگر ہنگامی بنیادوںپر حکومت نے توجہ نہ دی تو یہ مرض دیگرعلاقو ںمیںبھی پھیل جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :