گلی پختہ کروانے پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

پیر 27 مارچ 2017 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) گلی پختہ کروانے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی شخص کی درخواست پر اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تٖفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے موضع شیر اول میں گلی پختہ کروانے کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین تصادم ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد ریاض شدید زخمی ہو گیا، شدید زخمی حالات میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ غازی پولیس نے زخمی ہونے والے شخص محمد ریاض کی درخواست پر محمد امجد کے خلاف زیر دفعہ 324 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :