انسٹیٹیوٹ فار کلچرل اینڈ سوک ایجوکیشن کے زیراہتمام کبڈی میچ کا انعقاد

پیر 27 مارچ 2017 22:51

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) انسٹی ٹیوٹ فار کلچرل اینڈ سوک ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور محکمہ ثقافت کے تعاون سے جمال گڑھی تحصیل کاٹلنگ مردان میں ثقافتی ورثے کے احیاء کے پروگرام کے تحت کبڈی جیسے مشہور روائتی کھیل کے ایک شاندار میچ کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ میچ کٹی گڑھی اور جمال گڑھی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

سینکڑوں تماشائیوں کا میچ ہذاٰ میں جوش خروش سامنے آگیا۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن ایک سخت مقابلے کے بعد جمال گڑھی نے کٹی گرھی کو ہرا دیا۔ میچ کے احتتام پرکبڈی ایسوسی ایشن مردان کے صدر نیک محمد جو کہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقسیم انعامات کے دوران مہمان خصوصی میچ منتظم امیربہادر، دونوں کے کپتان نعمان خان، ذوالفقار خان اور آئی سی سی ای کے پروگرام منیجر محمد صادق امین نے کہا کہ کبڈی خیبرپختونخوا کا ایک روائتی جسمانی کھیل ہے جو عرصہ دراز سے پختونخوا میں کھیلا جاتا تھا لیکن اس جدید دور میں کرکٹ اور دیگر جدید کھیلوں نے اس کھیل کو معدومیت کی طرف دھکیلا ہے جس کی احیاء انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت نے ثقافتی ورثے کے احیائے کاجو پروگرام شروع کررکھا ہے انتہائی موثر اور قابل ستائش ہے اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہماری پوری معاونت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے عوام اب بھی روائتی کھیل کافی دلچسپی لے رہے ہیں جسکا ثبوت آج کے میچ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد ہے جو انکے جوش و خروش کے سبب مقابلے میں اور بھی گرما گرمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا رچ پروگرام کو اور بھی وسعت دیا جائے تاکہ ہماری ثقافت اصل شکل میں بحال ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :