الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 62کوہستان II پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 27 مارچ 2017 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 62کوہستان II پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 31مارچ 2017کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔ 8 تا 10اپریل 2017 کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیںگے۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال 11اور 13اپریل 2017 کو ہوگی۔

کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 15اپریل 2017 تک داخل کی جاسکیںگے۔

(جاری ہے)

اور ان اپیلوں پر فیصلہ17 اپریل 2017تک کیا جائیگا۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی18اپریل 2017 تک واپس لے سکیں گے۔ 19اپریل 2017کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ جبکہ اس ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 10مئی 2017کو ہوگی۔اس انتخاب کے انعقاد کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر، بنوں محمد رازق کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ہنگو ذیشان خان کو ریٹرننگ آفیسر اور ASDEOپلاس مفتی محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے۔ کہ مذکورہ نشست ممبر صوبائی اسمبلی محمد عصمت اللہ کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔