کراچی ،ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 23:16

کراچی ،ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر اندھا دھند فائرنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ناظم آباد نمبر 2 پر پل کے قریب مسافر بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ،3 مسافر زخمی طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق پیر کو ناظم آباد نمبر 2 پر پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔

جس کی اطلاع پولیس اور امدادی ٹیموں کو دی گئی۔ دونوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی مسافروں 34سالہ مہتاب ، 25 سالہ گل نواز اور 24 عمر کو عباسی شید اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور بس سمیت فرار ہوگیا۔ جس کی تلاش پولیس نے شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسپتاک ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ اور مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ مزکورہ واقعے کی تفتیش کرررہے ہیں اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مزکورہ بس اورنگی ٹاؤن سے لانڈھی تک چلتی ہے اور اس بس کو ناظم آباد کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہاب چمڑا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے اور لا نڈھی کا رہائشی ہے گزشتہ روز اپنے رشتہ دار کے گھراورنگی ٹاؤن آیا تھا اور بس کے ذریعے واپس اپنے کام پر جارہا تھا۔ جبکہ گل نواز اور عمر اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور گل نواز سیمنٹ فیکٹری اور عمر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔