سپریم کورٹ ، پنجاب پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت منگل تک ملتوی

پیر 27 مارچ 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی ، کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، دوران سماعت پولیس افسران کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت نے چار افسران کی پروموشن واپس نہ لینے کا کہا ہے ،افسران میں اویس ملک ،اعجاز شفیع عمر ورک اور رانا شاہد شامل ہیں ، بیس بیس سال سروس کرنے کے بعد معاملہ بنیادی حقوق کا بن چکا ہے ،افسران نے جان پر کھیل کر دہشگردوں کا مقابلہ کیا ، معاملہ میں آئی جی پنجاب کی بد نیتی سامنے ہے جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ آوٹ آف ٹرن پر عدالت فیصلہ دے چکے ہے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی ۔