پولیس ناکے پر فائرنگ سے جاں بحق تیمورکے بھائی نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بحال کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 27 مارچ 2017 21:00

پولیس ناکے پر فائرنگ سے جاں بحق تیمورکے بھائی نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پولیس ناکے پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمورکے بھائی ساجد ریاض نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بحال کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس قتل کی دفعہ تبدیل کر کے کیس کو کمزور کر رہی ہے، جے آئی ٹی یا جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق(آج )منگل کو درخواست کی سماعت کریں گے۔ پولیس اہلکار نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر کے تیمور کو قتل کیا تھا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :