مہنگائی کا جن بے قابو،حکومت کی غیر متوازن پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

عوام کو سہانے خواب دیکھا کر ووٹ لینے اور عوامی مسائل حل نہ کرنیوالوں کو عوام اب مسترد کردیں ،ثروت اعجاز قادری

پیر 27 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابوحکومت کی غیر متوازن پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے زبانی جمع خرچ سے کام لیا جارہا ہے ،کچرے کے ڈھیر صاف کرنے کیلئے شہری وصوبائی حکومت کے پاس گاڑیاں تک نہیں ہیں ،جمہوریت کے دعویدار اور علمبردار عوام کے حقوق کا استحصال کررہے ہیں ،عوام کو بھوک وافلاس تحفے میں دیئے جارہے ہیں ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کو جیل کی بجائے چھوڑدیا جاتاہے ،ملک کے قانون کو مذاق بنادیا گیا ہے ،چوروں ،لٹیروں اور عوام کے حقوق غصب کرنیوالوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا اور غریب کوچھوٹے سے کیس میں سالوں جیلوں میں رہنا پڑتا ہے ،قانون کا دہرا معیار ختم نہیں ہوا تو عوام کا قانون سے اعتماد ختم ہوجائیگا ،تھرپار کر میں آج بھی معصوم بچے غذائی قلت کی وجہ سے موت کا شکار بن رہے ہیں ،حکومت صرف دعوئوں سے کام چلارہی ہے ،عوام کو سہانے خواب دیکھا کر ووٹ لینے اور عوامی مسائل حل نہ کرنیوالوں کو عوام اب مسترد کردیں ،عوام کو دھوکہ دینے والوں کاعوام ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کریں ،جمہوریت کے دعویدار خود آمرانہ طرز جمہوریت پر گامزن ہیں ،غریبوں کو تعلیم ،صحت اورانصاف میسر نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں پاکستان زندہ باد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثر وت اعجاز قادری نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نوابشاہ ،حیدرآباد،میرپورخاص ،لاڑکانہ کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں ،انہوں نے کہا کہ شہروں ککی سڑکیں ،گلیاںموہنجودوڑو کا منظر پیش کررہی ہے ،عوام کے بنیادی مسائل حل نہ کرکے حکمران اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ،کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ،پاکستان سنی تحریک ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی ،استحصالی ،موروثی اور آمرانہ طرز سیاست کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ختم کردیں ، پاکستان ہمارے اکابرین کی امانت ہے اس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا ،پاکستان زندہ باد ہے اور انشاء اللہ قیامت تک زندہ باد رہے گا ،اس موقع پر PSTسندھ کے صدر نور احمد قاسمی ،پیر سردار علیشاہ جیلانی ،صاحبزادپیر محمد خالد سلطانی،الحاج محمد ادریس ڈاہری ،علامہ حافظ علی احمد ،علامہ مقصود احمد ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :