جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں

سید منور حسن نے نمازِ جنازہ کی امامت کی ،جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم تحریک انصاف کے رہنمائوں وکارکنوں نے شرکت کی

پیر 27 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ان کی نمازِ جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی امامت میں جامع مسجد الفلاح بلاک Aنارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی ۔بعد ازاں انہیں محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں وکارکنوں ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنمائوں ،مرحومہ کے عزیز و اقارب ،اہلِ محلہ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شر کت ۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیر سندھ محمد حسین محنتی ،پیپلز پارٹی کے نجمی عالم ،وقار مہدی ،تحریک انصاف کے خرم شیر زمان ،فردوس شمیم نقوی ،ایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن ،جماعت الدعوة کے حافظ مزمل اقبال ہاشمی ،واٹر بورڈ کے سابق ایم ڈی مصباح الدین فرید ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ،مظفر احمد ہاشمی ،مسلم پرویز ،ڈاکٹر واسع شاکر ، ڈاکٹر اسامہ رضی ،محمد اسلام ،اسحاق خان ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز انجینئر عبد العزیز ،راشد قریشی ،عبد الواحد شیخ ،ضلعی امراء منعم ظفر خان ،عبد الرزاق خان ،عبد الجمیل ،یونس بارائی ،پاسبان کے الطاف شکور ،ڈاکٹر تبسم جعفری ،غفار عمر ،حمید اللہ ایڈوکیٹ ، سابق رکن قومی اسمبلی لئیق خان ،سابق ٹائون ناظم فاروق نعمت اللہ اور دیگر شامل تھے ۔