کوئٹہ,سیکریٹری صحت کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ ، علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اطمینان کا اظہار

پیر 27 مارچ 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے گذشتہ روز سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے ٹراما سینٹر، شعبہ حادثات، نیورو یونٹ وکارڈیک یونٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ، سٹاف آفیسر شوکت زہری،ایم آراو نائٹ شفٹ ڈاکٹر ناصر بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے کیونکہ صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس حوالے سے کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بعد ازاں مریضوں کی عیادت کی جس میں مریضوں سے ان کی مشکلات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ سول ہسپتال میں انہیں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بعد میں ایم ایس سول ہسپتال کو ایکو مشین کی درست حالت میں برقرار رکھنے کے لئے جلد از جلد فنڈز کے لئے لکھیں تاکہ سول ہسپتال میں موجود تمام مشینوں کو درست حالت میں برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :