پاک فضائیہ کے سربراہ کی قیادت میں کویت میں ائیر ڈیفنس سیمپوزیم کا انعقاد

دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا

پیر 27 مارچ 2017 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کویت ائیر فورس اور کویت کی وزارت دفاع کی سرپرستی میں -’’کویت انٹرنیشنل ائیر پاور اینڈ ائیر ڈیفنس ‘‘کے موضوع پر دو روزہ سیمپوزیم کویت شہر میں منعقد ہوا ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما سپاہیوں کے جذبہ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے شرکاء کو پاکستان میں جاری ضربِ عضب کے دوران پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے بارے میں بیان کیاجس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور اس وجہ سے زمینی افواج کو تمام علاقے بازیاب کروانے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ اپنے لڑاکا طیاروں اور دوسرے جنگی آلات کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر طریقے سے شریک ہے ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس سیمپوزیم میں "Air Power in Pakistan's Counter-Terrorism Operations - Lessons Learned and Future Capacity-Building Requirements" کے موضوع پر لیکچر دیا ۔ اس سیمپوزیم میں کویت ، سعودی عرب، بحرین ، قطر ، اومان ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ سے 250سے زائد اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :