کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

پیر 27 مارچ 2017 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات پرانا گولیمار میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ۔ ہلاک شخص کی شناخت وسیم کے نام سے کی گئی ۔ زخمیوں میں شاہد ، ریحان اور عبدالباسط شامل ہیں نیو کراچی اور احسن آباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ منگھو پیر میں پولیس کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔