پولیس نے نقلی کیلوں کے اندر چھپی 17 کلو گرام کوکین برآمد کر لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 مارچ 2017 23:57

پولیس نے نقلی کیلوں کے اندر چھپی 17 کلو گرام کوکین برآمد کر لی
سپین کی پولیس نے ساحلی شہروں مالقہ اور ویلنسیا میں آپریشن کے دوران نقلی کیلوں کی کھیپ میں سے 17 کلو گرام کوکین برآمد کر لی۔اصلی کیلوں کے درمیان رکھے گئے 57  نقلی کیلوں سے پولیس نے 7 کلو گرام کوکین برآمد کی۔

(جاری ہے)

باقی 10 کلو گرام کوکین اُن کارڈ بورڈز کے اندر چھپائی گئی تھی جو کیلے رکھنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔پولیس نے آپریشن کے بعد دو افراد کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک تیسرے شخص سے بھی اسی حوالے سے تفتیش کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :