برلن کے عجائب گھر سے 40 لاکھ ڈالر مالیت کا طلائی سکّہ چوری

منگل 28 مارچ 2017 11:35

برلن کے عجائب گھر سے 40 لاکھ ڈالر مالیت کا طلائی سکّہ چوری
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جرمن دارالحکومت برلن کے بوڈے میوزیم سے بِگ میپل لیف نامی ایک طلائی سکّہ، جس پر برطانوی ملکہ الزبتھ کی شبیہ بنی ہوئی ہے، چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چور ایک سیڑھی کے ذریعے میوزیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ سونے سے بنے اس سکّے کا قٴْطر 53 سینٹی میٹر، موٹائی 3 سینٹی میٹر ہے، جس کی وجہ سے اس کی اصل مالیت 40 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ 2007ء میں جاری ہونے والا یہ سکّہ اپنے اندر استعمال ہونے والے انتہائی خالص سونے کی وجہ سے گنیز بٴْک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :