سعودی کمپنی آرامکو پر ٹیکسوں کی شرح میں 35 فیصد کمی

منگل 28 مارچ 2017 11:35

سعودی کمپنی آرامکو پر ٹیکسوں کی شرح میں 35 فیصد کمی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سعودی عرب نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے تیل اور ہائیڈرو کاربنز ( تیل اور گیس) پیدا کرنے والی کمپنیوں پر آمدن ٹیکس کی نئی شروح کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت آرامکو پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں 35 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں تیل پیدا کرنے والوںکے سرمائے کی مالیت 375 ارب سعودی ریال (100 ارب ڈالر) سے زیادہ ہوگی،ان پر 50 فیصدانکم ٹیکس عائد ہوگا۔

(جاری ہے)

300 سے 375 ارب سعودی ریال کے درمیان سرمائے کی حامل تیل کی پیداواری کمپنیوں پر 65 فیصد آمدن ٹیکس عائد کیا جائے گا۔جن کمپنیوں کے سعودی عرب میں لگائے گئے کل سرمائے کی مالیت 225 ارب سعودی ریال سے زیادہ مگر 300 ارب سعودی ریال سے کم ہوگی تو ان پر 75 فی صد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔جن پروڈیوسروں کے سعودی عرب میں کل سرمائے کی مالیت 225 ارب ریال (60 ارب ڈالر) تک ہوگی،ان پر 85 فی صد ٹیکس عاید کیا جائے گا۔الراجحی کیپٹل کے شعبہ تحقیق کے سربراہ مازن السدیری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام متعارف کرانے کے لیے کیا گیا ہے اور سب سے پہلے تیل اور گیس کے اہم شعبے سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :