موصل، عراقی فوج اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں شدت

منگل 28 مارچ 2017 12:01

موصل، عراقی فوج اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں شدت
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے میں فوج اور داعش کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے گولہ باری کے باعث شہر کے کئی علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کو مغربی موصل میں داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی فوج بھاری توپ خانے اور ہیلی کاپٹروں سے بمباری کر رہی ہے۔ عراقی فوج، امریکا اور اتحادی افواج کی مدد سے موصل کا مشرقی حصہ چھڑانے میں کامیاب رہی ہے۔ لڑائی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہری علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق موصل میں گزشتہ ماہ سے جاری لڑائی میں اب تک 700 کے قریب عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :