حادثہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی سے ہوا،آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے بغیر ڈرائیور کار سروس بحال کر دی

منگل 28 مارچ 2017 12:12

سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے اپنی بغیر ڈرائیور کار سروس بحال کر دی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے اریزونا میں اس کی کار کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ٹیکسیوں کو مزید سفر سے روک دیا گیا تھا تاہم انھیں اب دوبارہ فعال کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جس سے اوبر کی کار اپنی سائیڈ پر ہی حادثے کا شکار ہوئی تاہم واقعے میں کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔