مقبوضہ کشمیر ‘نام نہاد انتخابی ڈھونگ کیلئے سی آر پی ایف کی دو سو اضافی کمپنیاںتعینات کی جائیںگی

منگل 28 مارچ 2017 12:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر اور اسلام آباد حلقوں میں منعقد ہونیوالے بھارت کے آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات کیلئے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے بیس ہزا ر اضافی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ الیکشن ڈیوٹیز کیلئے سی آر پی ایف کی دو سو کمپنیاں جموںوکشمیر بھجوائی جارہی ہیں جو کہ وہاں پہلے سے تعینات فورسز کے علاوہ ہوں گی۔

انہوںنے کہاکہ ہر کمپنی سو اہلکاروںپر مشتمل ہو گی ۔ بھارت کے آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات نو اوربارہ اپریل کو سرینگر اور اسلام آباد کے حلقوں میں منعقد ہوں گے ۔یاد رہے کہ ڈھونگ انتخابات اضافی بھارتی فورسز کی تعیناتی کا صرف ایک بہانہ ہے اور ان اضافی اہلکاروں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے مستقبل طورپر کشمیرمیں تعینات کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :